نیب کے چیئرمین جمعہ کو سینیٹ قائمہ کمیٹی کو احتساب بیورو کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیں گے

بدھ 14 نومبر 2018 20:29

نیب کے چیئرمین جمعہ کو سینیٹ قائمہ کمیٹی کو احتساب بیورو کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو بیور و کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں (کل) جمعہ کو بریفنگ دیں گے۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی کی سربراہی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال قانون وانصاف کی سینیٹ کمیٹی کو زیرالتواء مقدمات اور انکوائریوں اور استغاثہ کے بارے میں آگاہ کریں۔

علاوہ ازیں نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کمیٹی کو اس بارے میں بھی بتائینگے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران بیورونے کتنی ریکوریز کی ہیں۔ایجنڈے کے مطابق چیئرمین بیورو اس بارے میں بھی بریفنگ دیں گے کہ کسی فرد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ا سی ایل) میں نام ڈالنے کا کیاطریقہ کار ہے اور گزشتہ تین سالوں میں کتنے افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالے گئے اور اس کی وجوہات کیا تھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں