نوازشریف کی بیان ریکارڈ کرانے کیلئے احتساب عدالت آمد،

لیگیوں کا ’’ذکراذکار‘‘

بدھ 14 نومبر 2018 21:43

نوازشریف کی بیان ریکارڈ کرانے کیلئے احتساب عدالت آمد،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) احتساب عدالت اسلام آباد العزیزیہ ریفرنس میں میاں نواز شریف کا بیان قلمبند کرتے وقت کمرہ عدالت میں موجود تمام لیگی لیڈروں اور کارکن تلاوت کلام پاک اور ذکر اذکار میں مصروف رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف جیسے ہی روسٹرم پر بیان قلمبند کروانے کیلئے آئے تو کچھ لیگی رہنمائوں نے انہیں اپنے گھیرے میں لے لیا۔

باقی جو لوگ نشستوں پر موجود تھے انہوں نے تلاوت کلام پاک اور تسبیحات پر ورد کرنا شروع کردیا۔ کمرہ عدالت میں موجود سینیٹر سعدیہ عباسی تلاوت کلام پاک‘ نزہت صادق ‘ طاہر اورنگزیب ‘ انجینئر ظفر اقبال جھگڑا اور نواز شریف کے سٹاف آفیسر شکیل اعوان مسلسل تسبیح کرتے رہے۔ میاں نواز شریف کے بیان قلمبند ہونے کی وجہ سے احتساب عدالت میں معمول سے زیادہ رش رہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں