سینیٹر مشاہد اللہ خان کا وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ

بدھ 14 نومبر 2018 22:09

سینیٹر مشاہد اللہ خان کا وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) سینیٹ کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ان کی نشست پر جا کر ہاتھ ملایا جس پر چیئرمین نے کہا کہ اب دونوں کی دوستی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اظہار خیال کے لئے کھڑے تھے کہ اسی دوران سینیٹر مشاہد اللہ خان ایوان میں آ گئے اور سیدھے ان کی نشست پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔

جس پر چیئرمین سینٹ نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب آپ دونوں کی دوستی ہو گئی ہے اس لئے اب ایوان کا ماحول خراب نہ کریں۔ اسی دوران مسلم لیگ (ن) کے ارکان ایوان بالا سے واک آئوٹ کر گئے جس کے بعد وفاقی وزیر نے چیئرمین کی اجازت سے اپنی بات جاری رکھی اور اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں