بالی وڈ کی اداکارہ دپیکاپدوکون اوراداکاررنویرسنگھ نےشادی کرلی

دپیکاپدوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریب اٹلی میں ہوئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 نومبر 2018 19:42

بالی وڈ کی اداکارہ دپیکاپدوکون اوراداکاررنویرسنگھ نےشادی کرلی
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2018ء) بالی وڈ کی اداکارہ دپیکاپدوکون اوراداکاررنویرسنگھ کی محبت تکمیل پا گئی، دونوں ستارے اٹلی میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ جوڑی بھی اپنی شادی کے حوالے سے خاصی پرجوش نظر آتی ہے۔ گزشتہ روزدونوں کی شادی کی تقریب کا آغاز اٹلی میں ہوا۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر کے مطابق بالی وڈ کی اداکارہ دپیکاپدوکون اوراداکاررنویرسنگھ نےشادی کرلی۔

دپیکاپدوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریب اٹلی میں ہوئی۔دپیکاپدوکون نےشادی میں سنہری اورسفیدرنگ کالباس زیب تن کیاہواتھا۔تقریب میں دونوں اداکاروں کےاہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ ان کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں۔
یاد رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی کے کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اپنی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے تحائف عطیہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اپنی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے کوئی تحائف وصول کرنا نہیں چاہتے بلکہ انہوں نے مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں کوئی بھی تحائف دینے کی بجائے دیپیکا پڈوکون کی ذہنی صحت کی فلاحی تنظیم ’’دا لیو لو لاف فائونڈیشن‘‘کو اپنے نام، فون نمبر، ای میل اکائونٹ اور دیگر تفصیلات کے ہمراہ چیک فائونڈیشن کو عطیہ کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں