سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون کراچی کے اشتہارات پر پابندی لگادی

بحریہ ٹاؤن کراچی نے ایک بھی پلاٹ فروخت کیا تو ملک ریاض توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں، سپریم کورٹ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 نومبر 2018 20:13

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون کراچی کے اشتہارات پر پابندی لگادی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14نومبر2018ء) سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون کراچی کے اشتہارات پر پابندی لگاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر بحریہ ٹاؤن کراچی نے ایک بھی پلاٹ فروخت کیا تو ملک ریاض توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاون کراچی کے اشتہارات پر مکمل پابندی لگا دی۔

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اب بحریہ ٹاون کراچی کے حوالے سے کسی بھی قسم کا اشتہار جاری نہیں کیا جا سکے گا۔سپریم کورٹ کی جانب سے یہ بھی خبردار کیا گیا ہے کہ اگر بحریہ ٹاون کراچی کے حوالے سے کوئی بھی اشتہار چلا یا بحریہ ٹاون کراچی کا ایک بھی پلاٹ فروخت ہوا تو اس کو توہین عدالت سمجھ کر ملک ریاض کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نجی چینل کے کورٹ رپورٹر نے ٹوئیٹ بھی کیا۔

اس میں صدیق جان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون کراچی کے ٹی وی چینلز اور اخبارات کو اشتہارات دینے پر پابندی لگا دی اگر بحریہ ٹاؤن کراچی نے ایک بھی پلاٹ فروخت کیا تو ملک ریاض توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں، سپریم کورٹ نے واضح کردیا اہم سماعت کا مکمل احوال آج شام کو شیئر کروں گا۔

یاد رہے کہ کل بھی ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی بات کی جا چکی ہے۔گزشتہ روز دوران سماعت ملک ریاض نشست سے اٹھ کر روسٹرم پر آگئے تو چیف جسٹس نے ان پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ میرے سامنے ملک ریاض ایک عام آدمی ہیں، ملک ریاض عدالتی کارروائی میں بار بار مداخلت کرتے ہیں۔ کیوں نہ انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیں، وکیل کے دلائل پسند نہیں تو وکیل تبدیل کر لیں، جائیں اور اپنی سیٹ پر بیٹھ جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں