ْسپریم کورٹ نی2005 ء کے زلزلہ متاثرین کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی

بدھ 14 نومبر 2018 23:12

ْسپریم کورٹ نی2005 ء کے زلزلہ متاثرین کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) سپریم کورٹ نی2005 ء کے زلزلہ متاثرین کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ نیوبالاکوٹ سٹی میں غیرمعیاری سڑکوں کے علاوہ کچھ نہیں ایرا نے سارے پیسے لینڈ کروزروں پرلگادیئے ہیں۔ بدھ کو۔چیف جسٹس میا ں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے زلزلہ متاثرین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

اس موقع پردرخواست گزار نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ متاثرین کی بحالی کے کام میں اب بھی تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، دوسری جانب کاغان میں آج بھی بچے کھلے آسمان تلے بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں، ان کاکوئی پرسان حال نہیں، جس پرچیف جسٹس نے استفسارکیا کہ زلزلہ کب کاگزر چکا بتایا جائے کہ خیبر پختونخوا میں متاثرہ لوگوں کیلئے کیا کیا گیا ہے جس پردرخواست گزار نے چیف جسٹس سے کہا کہ سب کچھ آپ کے سامنے ہے لیکن ہمیں خدشہ ہے کہ آپ کے جانے کے بعد مثاثر یں کوانصاف نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈی جی ایرا سے استفسارکیا کہ آپ فوج سے ریٹائرڈ ہیں، ہمیں بتائیں کہ ایرا میں کتنی تنخواہ لے رہے ہیں جس پرڈی جی ایرنے بتایا کہ وہ حاضر سروس بریگیڈئر ہیں اوران کی تنخواہ و مراعات فوج سے ساٹھ ہزار روپے زیادہ ہیں، تاہم ایرا نے اب تک نیو بالا کوٹ سٹی کیلئے اڑھائی ارب روپے لگائے ہیں۔ جس پرچیف جسٹس نے ان سے کہا کہ آپ نے اڑھائی ارب روپے تولگالئے ہیں لیکن بالا کوٹ میں غیر معیاری سڑکوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں، میں نے بھی بالاکوٹ کادورہ کیا ہے اوروہا ں ٹین کی چھتیں دیکھ کر آیا ہوں، ایرانے تو سارے پیسے لینڈ کروزر پر لگا دیئے ہیں ۔ بعدازاں مزید سماعت ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں