چیف جسٹس نے میمو گیٹ سیکنڈل کیس میں حسین حقانی کو واپس وطن لانے کے معاملے کی چیمبر میں سماعت کیلئے دائر درخواست منظور کرلی

بدھ 14 نومبر 2018 23:12

چیف جسٹس نے میمو گیٹ سیکنڈل کیس میں حسین حقانی کو واپس وطن لانے کے معاملے کی چیمبر میں سماعت کیلئے دائر درخواست منظور کرلی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے میمو گیٹ سیکنڈل کیس میں حسین حقانی کو واپس وطن لانے کے معاملے کی چیمبر میں سماعت کیلئے دائر درخواست منظورکرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عدالتی معا ون احمر بلال صوفی سمیت دیگر حکام حسین حقانی کے معاملے میں ان کے چیمبر میں پیش ہوں۔ بدھ کوچیف جسٹس میا ں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ا س کیس میں اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے ہمیں بتایا جائے کہ اب تک حسین حقانی کووطن واپس لانے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں جس پرعدالتی معاون احمر بلال صوفی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کے حوالے سے جوپیشرفت ہوئی ہے استدعا ہے کہ اس حوالے سے ہمیں چیمبر میں سن لیا جائے جس پر چیف جسٹس نے کی استدعا منظور کر لی اور فریقین کو چیمبر میں پیش ہو نے کی ہدا یت کر تے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں