خواجہ آصف کا شاہد خان آفریدی کے بیان پر سخت ردعمل

مجھے شاھد آفریدی صاحب سے ہمدردی ھے۔سوال انکی عقل کی دسترس سے میں نھیں تھا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 نومبر 2018 20:35

خواجہ آصف کا شاہد خان آفریدی کے بیان پر سخت ردعمل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2018ء) خواجہ آصف نے شاہد خان آفریدی کے بیان کو کشمیریوں کی پاکستان سے بے پناہ محبت کی تضحیک قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر شاہد خان آفریدی ان دنوں لندن میں موجود ہیں۔ لندن میں شاہد خان آفریدی نے ایک تقریب میں شرکت ہوئے متنازعہ بیان داغ دیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کشمیر کی ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان کشمیر کو حاصل کرنے کا خواہشمند نہیں ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان تو اپنے 4 صوبے نہیں سنبھال سکتا، پھر کشمیر کیسے سنبھالے گا۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر نہ بھارت جو دو نہ پاکستان کو دو، کشمیر کشمیریوں کو دے دو، کشمیریوں کو جینے دیا جائے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو خود مختار علاقے میں رہنے کا حق حاصل ہے۔

اس بیان کے بعد شاہد آفریدی کو ایک جانب پاکستانیوں کی شدید تنقید کا سامنا ہے، تو دوسری جانب بھارتی میڈیا شاہد آفریدی کے بیان کو بنیاد بنا کر پاکستان کو ایک ناکام ریاست ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایسے میں شاہد آفریدی نے وضاحتی ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ میں اپنے وطن سے بہت محبت کرتا ہوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، انسانیت سب سے بالاتر ہونی چاہیے اور انہیں ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔

تازہ ترین خبر کے مطابق سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے شاہد خان آفریدی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شاھد آفریدی صاحب نے اپنے وطن کی اور کشمیریوں کی پاکستان سے بے پناہ محبت دونوں کی تضحیک کی ھے۔ محبت جس کو بھارتی درندے روزانہ خون میں نھلا تے ھیں اور اسکی حدت ماند نھیں پڑتی۔مجھے شاھد آفریدی صاحب سے ہمدردی ھے۔سوال انکی عقل کی دسترس سے میں نھیں تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں