ملک میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، قانون کی حکمرانی یقینی بنائینگے، فیصل واوڈا

منی لانڈرنگ کرنیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو معاف نہیں کرینگے، انٹرویو

بدھ 14 نومبر 2018 23:18

ملک میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، قانون کی حکمرانی یقینی بنائینگے، فیصل واوڈا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، قانون کی حکمرانی یقینی بنائینگے، منی لانڈرنگ کرنیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو معاف نہیں کرینگے۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیگی اور بیرون ملک بے نامی جائیدادیں بنانے والوں کو گرفتار کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر عمل کریں گے تاکہ ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کارروائی سے بچنے کیلئے اپنی رقوم بیرون ممالک رکھوائی ہیں ایک معاہدے کے ذریعے اسے بھی واپس لایا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم مختلف ممالک کیساتھ معاہدے کر رہے ہیں تاکہ ریڈ وارنٹ کے ذریعے وہاں سے لوگوں کو واپس لایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، پی ٹی آئی کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز اور متحرک قیادت کے تحت تمام اداروں کو بہتر بنانے کے علاوہ نظام کو بھی کارگر بنانا چاہتی ہے تاکہ ملک آگے بڑھے۔انہوں نے کہا کہ جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کا تعلق چاہے کسی بھی جماعت سے ہو اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں