ناموس رسالت کو بنیاد بنا کر احتجاج کرنے والے مولانا فضل الرحمان کا ویڈٰیو کلپ سامنے آگیا

اسلام عورت کو بہت سی رعایتیں دیتا ہے یہانتک کہ ناموس رسالت کے معاملے پر بھی عورت کو خاص رعایت حاصل ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 نومبر 2018 21:42

ناموس رسالت کو بنیاد بنا کر احتجاج کرنے والے مولانا فضل الرحمان کا ویڈٰیو کلپ سامنے آگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2018ء) :ناموس رسالت کو بنیاد بنا کر احتجاج کرنے والے مولانا فضل الرحمان کا پرانا ویڈٰیو کلپ سامنے آگیا۔حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا موقف تھا کہ اسلام عورت کو بہت سی رعایتیں دیتا ہے یہانتک کہ ناموس رسالت کے معاملے پر بھی عورت کو خاص رعایت حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جب تمام سیاسی چالیں ناکام ہو چکیں تو انہوں نے ناموس رسالت کے نام ہر ملین مارچ کرنے کا اعلان کر دیا تاہم یہی مولانا فضل الرحمان جب حکومت میں تھے تو انکا موقف تھا کہ اسلام عورت کو بہت سی رعایتیں دیتا ہے یہانتک کہ ناموس رسالت کے معاملے پر بھی عورت کو خاص رعایت حاصل ہے۔

انکا پرانا کلپ منظر عام پر آگیا ہے۔
انہوں نے اس ویڈیو کلپ میں معروف صحافی حامد میر کو انٹرویو دیتےہوئے کہا کہ عروت کو اسلام میں بہت سی قانونی رعایتیں حاصل ہیں بالخصوص ناموس رسالت کے حوالے سے بھی عورت کو رعایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ امام ابو حنیفہ کا قول ہے کہ اگر مرد مرتد ہوجائے تو اسکو قتل کر دو اور اگر عورت مرتد ہو جائے تو اسے قتل نہ کرو۔عامر لیاقت نے انکا پرانا کلپ پوسٹ کر کے انکو بے نقاب کر دیا کہ جب مولانا حکومت میں تھے تو انکا موقف اور تھا اور آج جب وہ اپوزیشن میں ہیں تو انکا موقف تبدیل ہو چکا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں