پاکستان تحریک انصاف سینٹ کے ضمنی الیکشن میں دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی،

سینٹ انتخابات کے طریقہ کار سے ہارس ٹریڈنگ کا خطرہ رہتا ہے اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 14 نومبر 2018 23:44

پاکستان تحریک انصاف سینٹ کے ضمنی الیکشن میں دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سینٹ کے ضمنی الیکشن میں دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی، سینٹ انتخابات کے طریقہ کار سے ہارس ٹریڈنگ کا خطرہ رہتا ہے اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سینٹ کے ضمنی الیکشن میں ہمارے نمبرز پورے ہیں اور تحر یک انصاف دونوں نشستوں پر باآسانی کامیابی حاصل کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات کے طریقہ کار میں ترمیم ہونی چاہئے اس حوالہ سے اپوزیشن سے بات کریں گے کیونکہ حکومت اکیلئے آئینی ترمیم نہیں کر سکتی۔ لاپتہ پولیس آفیسر طاہر داوڑ کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اس حوالہ سے متعلقہ اداروں سے رابطہ میں ہے، (آج) جمعرات کو اس حوالہ سے مؤقف دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں