ایس پی طاہر داوڑ کی افغانستان حوالگی میں ان کے دوست سہولت کار ثابت ہوئے

ملزم دوستوں نے جس وقت طاہر داوڑ کو غیر ملکی قوتوں کے حوالے کیا تو اُس وقت وہ نیم بیہوشی کی حالت میں تھے۔طاہر داوڑ کو شربت میں نشہ آور دوا ملا کر دی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 15 نومبر 2018 12:50

ایس پی طاہر داوڑ کی افغانستان حوالگی میں ان کے دوست سہولت کار ثابت ہوئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 نومبر 2018ء) : افغان حکام نے خیبر پختونخواپولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑکی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔افغان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغان وزارت خارجہ کے مطابق لاش ننگر ہار صوبے کے ضلع دور بابا میں مقامی افراد کو ملی تھی جس کے بعد اس کی اطلاع پاکستانی سفارتخانے کو دی گئی۔

تاہم اب اس حوالے سے اہم انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کو قتل کر کےجنرل رزاق کا بدلہ لیا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ قتل میں طاہر داوڑ کے چند دوست سہولت کار ثابت ہوئے۔ملزم دوستوں نے جس وقت طاہر داوڑ کو غیر ملکی قوتوں کے حوالے کیا تو اس وقت نیم بیہوشی کی حالت میں تھے۔

(جاری ہے)

طاہر داوڑ کو شربت میں نشہ آور دوا ملا کر دی گئی تھی۔ جو لوگ طاہر داوڑ کو افغانستان لے کر گئے تھے ان میں افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس،بھارتی ایجنسی را اور افغان اور بھارتی خفیہ ایجنسی کی سر پرستی میں دہشتگردی کی وارداتیں کرنے والے طالبان گروپ کے کچھ لوگ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق طاہر داوڑ کو باقاعدہ ٹارگٹ کر کے یہ سب کچھ کیا گیا کیونکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انہوں نے پاکستان کے اہم اداروں کی بہت مدد کی تھی۔

واضح رہے کہ ایس پی طاہرداوڑاپنے گھر اسلام آباد گئے تھے جہاں سے وہ 27اکتوبرکو لاپتہ ہوگیا۔ بعدازاں تھانہ رمنامیں ایس پی کی اغوائیگی کا مقدمہ انکے بھائی فرہان الدین داوڑکی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں365کا دفعہ چارج کیا گیا ہے، منگل کے روز ایس پی طاہر داوڑ کو شہید کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں جن کی تشددزدہ لاش کی تصاویرسوشل میڈیاپربھی وائرل ہوگئی تھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں