اسلام آباد ہائی کورٹ ، صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر مقرر کرنے کے خلاف درخواست جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا مسترد

جمعرات 15 نومبر 2018 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر مقرر کرنے کے خلاف درخواست جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا مسترد کر دی ۔ جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ۔ جب سماعت شروع ہوئی وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار افضل شنواری کی جانب سے افتخار بشیر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے درخواست جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی ۔ عدالت نے استدعا مسترد کر دی ۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے آئینی معاملہ ہے تمام پہلو دیکھیں گے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا صادق سنجرانی کی بطور قائم مقام صدر تقرری آرٹیکل 49 کے خلاف ہے ۔ آئین کے تحت صدر کا کم از کم 45 برس کا ہونا ضروری ہے ۔ چیئرمین سینٹ کو بطور قائم مقام صدر ذمہ داریاں سرانجام دینے سے روکا جائے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت سے قبل فریقین کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں