تحریک لبیک کی سیاسی رجسٹریشن منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع

درخواست بیرسٹر مسرور شاہ نے دائر کی تحریک لبیک ملکی سالمیت کے خلاف کام کررہی ہے‘ فارم رضوی اور پیر افضل قادری عدالت اور معزز ججز کی توہین کے مرتکب ہوئے ‘درخواست گزار کا موقف

جمعرات 15 نومبر 2018 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) تحریک لبیک پاکستان کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ۔ درخواست بیرسٹر مسرور شاہ کی طرف سے دائر کی گئی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک لبیک ملکی سالمیت کے خلاف کام کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

فارم رضوی اور پیر افضل قادری سپریم کورٹ اور معزز ججز کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں ان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلایا جائے ۔

تحریک لبیک پاکستان کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخی کے ساتھ خادم رضوی اور پیر افضل قادری کے خلاف فسادات اور دہشتگردی پھیلانے کی کارروائی کی جائے ۔ درخواست میں وفاق ، الیکشن کمیشن ، تحریک لبیک، مولانا خادم رضوی اور پیر افضل قادری کو فریق بنایا گیا ہے ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں