سپریم کورٹ ‘ دوہری شہریت فیصلے کیخلاف عبدالرئوف کی نظر ثانی درخواست خارج

اگر آپ کے موکل نے شہریت ترک کردی ہے تو الیکشن لڑنے پر پابندی نہیں ہوگی ‘ چیف جسٹس اپنے لئے تمام راستے بند نہ کریں ایسا نہ ہو آپ کسی بھی ریاست کے شہری نہ رہیں ‘جسٹس اعجاز الحسن

جمعرات نومبر 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) سپریم کورٹ نے دوہری شہریت فیصلے کیخلاف عبدالرئوف کی نظر ثانی درخواست خارج کردی ۔ جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ نے کی دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کامران مرتضی نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل اومانی شہریت ترک کرچکے ہیں انہیں انتخابات میںحصہ لینے کی اجازت دی جائے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ کے موکل نے شہریت ترک کردی ہے تو ان پر الیکشن لڑنے پر پابندی نہیں ہوگی جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ہم نے فیصلہ لکھتے وقت بہت احتیاط سے کام لیا جسٹس گلزار احمد نے کے اومانی شہری کسی اور ملک کی شہریت حاصل نہیں کرسکتا جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ اپنے لئے تمام راستے بند نہ کریں ایسا نہ ہو آپ کسی بھی ریاست کے شہری نہ رہیں عدالت نے نظر ثانی درخواست خارج کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments