سپریم کورٹ ‘ گجو خان میڈیکل کالج صوابی کی پی ایم ڈی سی سے الحاق سے متعلق کیس کی سماعت

پرائیویٹ میڈیکل کالجز صرف پیسہ کمانا چاہتے ہیں ‘چیف جسٹس یہ کالج سرکاری میڈیکل اوریونیورسٹی کیساتھ الحاق ہے لیکن پی ایم ڈی سی والے الحاق نہیں کررہے ‘وکیل گجو خان میڈیکل کالج گجو خان میڈیکل کالج ہمارے طے کردہ معیارات پر پورا نہیں اترتا ‘وکیل پی ایم ڈی سی کا عدالت میں موقف

جمعرات 15 نومبر 2018 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) گجو خان میڈیکل کالج صوابی کی پی ایم ڈی سی سے الحاق سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز صرف پیسہ کمانا چاہتے ہیں ہم نے ایک نجی میڈیکل کالج پر چھاپہ مارا وہاں طالبعلموں کو وائٹ کوٹ پہنا کر لیکچرار بنایا گیا تھا گجو خان میڈیکل کالج کاے وکیل نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ یہ سرکاری میڈیکل کالج ہے جس کا یونیورسٹی کے ساتھ الحاق ہے لیکن پی ایم ڈی سی والے اس کا الحاق نہیں کررہے پی ایم ڈی سی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ گجو خان میڈیکل کالج پی ایم ڈی سی کے طے کردہ معیارات پر پورا نہیں اترتا پی ایم ڈی سی سے متعلق ایک اور کیس میں پی ایم ڈی سی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کونسل نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی طرف سے مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے پر ایک سو پچاس کی پہلے سے دی گئی سیٹیںکم کرکے سو کردی تھیں اور مقررہ معیار نہ اپنائے جانے تک داخلوں پر پابندی عائد کی تھی جس پر ہائی کورٹ نے داخلوں کی اجازت دے دی ہے عدالت نے گجو خان میڈیکل کالج کیس کی سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں