ریاض چند روز میں پاکستان کو 3 ارب ڈالر جاری کردے گا، سعودی سفیر نواف سعید المالکی

سعودی حکومت پاکستان کو 3 ارب ڈالر مالیت کے تیل کی درآمد پر تاخیری ادائیگی کی سہولت بھی دے گی ،ْ انٹرویو

جمعرات 15 نومبر 2018 17:17

ریاض چند روز میں پاکستان کو 3 ارب ڈالر جاری کردے گا، سعودی سفیر نواف سعید المالکی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے توازن کیلئے اسلام آباد کو 3 ارب ڈالر سعودی امداد کی پہلی قسط آئندہ چند روز میں مل جائے گی۔سعودی سفیر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ سعودی عرب ادائیگیوں میں توازن لانے کے لیے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ سعودی حکومت، پاکستان کو 3 ارب ڈالر مالیت کے تیل کی درآمد پر تاخیری ادائیگی کی سہولت بھی دے گی۔سعودی سفیر کے مطابق 'سعودی کمپنیاں، پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام کیلئے 6 سے 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اس امداد کے علاوہ سعودی عرب، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ ہم کراچی کے قریب پیٹروکیمیکل انڈسٹری قائم کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔'اس کے علاوہ نواف سعید المالکی نے سلطنت کی جانب سے ریکوڈک کے سونا اور تانبے کے مائننگ منصوبے میں سرمایہ کاری کا بھی اشارہ دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں