سیاحت اور معدنیات کے شعبے کی ترقی سے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں حقیقی اورپائیدار ترقی کی بنیادرکھی جائیگی،علی امین خان گنڈاپور
سیاحوں کے لیے ویزا پالیسی کو مزید آسان بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں،سیاحت کے شعبے کی ترقی خطوں میںنوجوانوں کیلئے باعزت روزگار اور خوشحالی کی مضبوط بنیاد بنے گی،وفاقی وزیر امور کشمیر
جمعرات 15 نومبر 2018 17:45
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہاکہ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ان علاقوں تک ذرائع رسائی ایک بنیادی حیثیت رکھتی ہے اور اس ضمن میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام سیاحتی مقامات تک ذرائع آمدورفت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں گلگت بلتستان میں راما جھیل اور فیری میڈوز تک سڑکوں کی تعمیر سے متعلق جائزہ لینے کے لیے پہلے ہی ہدایات دی جاچکی ہیںاور اس کے علاو ہ دیگر سیاحتی مقامات تک ذرائع آمدورفت کا مکمل جائزہ لیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اسی طرح تمام سیاحتی مقامات پر جدید ٹورسٹ ریذورٹس کی تعمیر کے لیے بھی سروے کیا جارہا ہے تاکہ سیاحوں کو ان تمام سیاحتی مقامات پر بہترین تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ رہائش کی بھی بہترین سہولیات میسر آسکیں۔انہوںنے کہا کہ اس کے علاوہ سیاحوں کے لیے ویزا پالیسی کو مزید آسان بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آزادکشمیر میں دو سو کلومیٹر طویل ٹورازم کورڈور کی تعمیر اُن کی حکومت کی بنیادی ترجیح ہوگی تاکہ اس کی بدولت ایک جانب سیاحت کو فروغ دیا جاسکے تو دوسری جانب یہاں کے عوام کو ذرائع آمدورفت کے بہترین سہولیات بھی میسر آئیں گی۔ انہوںنے کہا کہ سیاحت کے شعبے کی ترقی ان خطوں میںنوجوانوں کے لیے باعزت روزگار اور خوشحالی کی مضبوط بنیاد بنے گی۔انہوںنے کہاکہ سیاحت کی ترقی کے منصوبوںمیں اس امر کویقینی بنایا جائے گا کہ اس سلسلے میں ایسی منصوبہ بندی کی جائے جس سے قدرتی ماحول کو محفوظ رکھتے ہوئے سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری