وزیراعظم عمران خان سے دائودی بوہرہ برادری کے وفد کی ملاقات

جمعرات 15 نومبر 2018 18:54

وزیراعظم عمران خان سے دائودی بوہرہ برادری کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سے دائودی بوہرہ برادری کے وفد نے شیخ کومیل شیخ یونس کی قیادت میں جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور بوہرہ کمیونٹی کی طرف سے تین کروڑ روپے کا چیک چیف جسٹس و وزیراعظم پاکستان ڈیم فنڈ کے لئے وزیراعظم کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز علی زیدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وفد نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وفد نے وزیراعظم کو سیف الدین انٹرنیشنل یونیورسٹی کراچی کے دورہ کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے بوہرہ کمیونٹی کے پرامن کردار بالخصوص سماجی شعبہ کیلئے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بوہرہ برادری کی فلاحی سرگرمیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں