پا کستان جمہو ریہ کو ریا کے ساتھ اپنے دوستا نہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، اسد قیصر

اقتصادی و پا رلیما نی رابطوں کو فروغ دیکر موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنا نے کا خواہشمند ہے ،ملک سے کر پشن ،بیروزگاری اورنا خواندگی کا خاتمہ اور دو ست ممالک کیساتھ تعلقات کو وسعت دینا مو جو دہ حکو مت کی اولین تر جیحات میں شامل ہے، سپیکر قومی اسمبلی

جمعرات 15 نومبر 2018 20:14

پا کستان جمہو ریہ کو ریا کے ساتھ اپنے دوستا نہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، اسد قیصر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ پا کستان جمہو ریہ کو ریا کیساتھ اپنے دوستا نہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور اقتصادی و پا رلیما نی رابطوں کو فروغ دیکر موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنا نے کا خواہش مند ہے ،ملک سے کر پشن ،بے روزگاری اورنا خواندگی کا خاتمہ اور دو ست ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا مو جو دہ حکو مت کی اولین تر جیحات میں شامل ہے۔

جمہو ریہ کو ریا کے سفیرMr.Kwak Sung-Kyu نے جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی ۔ملا قات میں دو طرفہ تعلقات اور اہم علا قا ئی و عا لمی امو ر پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پا کستان جمہو ریہ کو ریا کے ساتھ اپنے دوستا نہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور اقتصادی و پا رلیما نی رابطوں کو فروغ دے کر موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنا نے کا خواہش مند ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ملک سے کر پشن ،بے روزگاری اورنا خواندگی کا خاتمہ اور دو ست ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا مو جو دہ حکو مت کی اولین تر جیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے دو طرفہ تجا رتی حجم میں اضافے کے لیے دونو ں ممالک کی تا جر برادری کے ما بین را بطوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوںنے کہا کہ پا کستان میں صنعت،توا نا ئی اوربنیا دی ڈھا نچے کی تعمیر کے شعبوں میں سرما یہ کا ری کے وافرموا قع مو جو د ہیں جن سے کو رین سرما یہ کا ر مستفید ہو سکتے ہیں ۔

سپیکر نے دونو ں مما لک کی پا رلیما نو ں میں فر ینڈ شپ گروپس کو فعال کر کے پا رلیما نی را بطوں کو مز ید مستحکم بنا نے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ دونو ں ممالک کے اراکین پا رلیمنٹ کے وفود کے تبا دلوں سے انہیں ایک دوسرے کو سمجھنے اور ایک دوسر ے کے تجر بات سے مستفید ہو نے کا مواقع ملے گا ۔ انہو ں نے کو ریا میں پا کستا نی طلبا ء کے لیے تعلیمی وظائف میں اضا فے کی ضرورت پر زور دیا ۔

اسپیکر نے کہا کہ پا کستانی طلباء اور ما ہر ین ٹیکنیکل ایجو کیشن اور ووکیشنل ٹرینگ کے شعبوں میں کو رین ما ہر ین سے استفادہ حا صل کرکے پا کستان میں زیا دہ مو ثر طریقے سے کا م کر سکتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پا کستانی انجینئرز اور ٹیکنیشنزکو کو ریا کی ٹیکنا لو جی سے استفا دہ حاصل کر نا چا ہیے ۔انہوں نے آزاد کشمیر میں کو ریا کی جا نب سے جا ری پرو جیکٹ میں ہر ممکن تعا ون فراہم کر نے کی یقین دہانی کرائی ۔

جمہو ریہ کوریاکے سفیر Mr.Kwak Sung-Kyu نے کہا کہ کو ریا پا کستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے اور دونو ں مما لک کے درمیا ن خو شگوار تعلقات کو مز ید وسعت دینے کا خواہاں ہے ۔انہو ںنے سپیکر کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پا رلیما نی و عوامی سطح پر را بطوں میں اضا فے کے ذریعے دونوں اقوام کے ما بین ہم آہنگی اور دو طرفہ تعا ون کو فرو غ دیا جا سکتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ کو رین فر مز پا کستا ن میں سر ما یہ کا ری کر نے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں ۔انہوں نے پا کستانی طلبا ء اور ما ہر ین کو متعلقہ شعبوں میں تعلیم دینے کیلئے ہر ممکن تعا ون کی یقین دہانی کرائی ۔سفیر نے جمہوریہ کوریا کے اسپیکر کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو مبارک باد کا خط بھی پیش کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں