چین کی جانب سے پاکستان کو دئیے جانے والا پیکج سعودی عرب سے بڑا ہوگا

چینی ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی چیان نے پریس کانفرنس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 15 نومبر 2018 20:22

چین کی جانب سے پاکستان کو دئیے جانے والا پیکج سعودی عرب سے بڑا ہوگا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 نومبر 2018ء ) :چینی ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی چیان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو دئیے جانے والا پیکج سعودی عرب سے بڑا ہوگا تاہم ابھی اس کے حجم کے حوالےسے کچھ کہا نہیںجاستا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی اجلاس کی کاروائی کی اندرونی کہانی سامنے آئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے دورہ چین کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چین کی جانب سے پاکستان کی تاریخی مدد کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے تفصیلات ظاہر نہیں کر سکتے کہ چین پاکستان کی کتنی مدد کر رہا ہے۔اسی موقف کو چینی ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی چیان کی پریس کانفرنس نے تقویت دی ہے۔ چینی ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی چیان بے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چین نے ماضی میں بھی پاکستان کی مدد کی تھی اور مستقبل میں بھی اسی جذبے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے دئیے جانے والا پیکج سعودی عرب سے بڑا ہوگا۔تاہم اس معاشی پیکج کا حجم کتنا ہوگا،اس حوالے سے ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا کیونکہ ابھی دونوں ممالک کے معاشی ماہرین اس پر ہوم ورک کر رہے ہیں اور جلد ہی اس معاشی پیکج کے حوالے سے خوشخبری سامنے آئے گی۔یاد رہے کہ حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان نے چین کا دورہ کیا تھا جہاں وہ چینی وزیر اعظم ، صدر سمیت اعلیٰ حکام اور سرمایہ کاروں سے ملے تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 6 ارب ڈالر کا چرچا تو سب نے سنا ہے مگر چین کے ساتھ سفارتی تعلقات میں وزیر اعظم عمران خان نے جو تاریخی کامیابی حاصل کی ہے اس کا کوئی تذکرہ نہیں کر رہا اور وہ کامیابی یہ ہے کہ چین نے خاموشی کے ساتھ پاکستان کو ساڑھے چار ارب ڈالر دے دئیے ہیں اور چین کی جانب سے رکھوائے ہوئے ڈالرز اس وقت پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں موجود ہیں۔

ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی خبر درست ہے اور بالکل پاکستان کے پاس اس وقت چین کی جانب سے دئیے گئے ساڑھے چار ارب ڈالر موجود ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کی ہمشیہ سے روایت رہی ہے کہ وہ پاکستان کی مدد کرتے وقت اعلان نہیں کرتا بلکہ خاموشی سے مدد کر دیتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں