سیکیورٹی اداروں نے 5 ایرانی مغوی گارڈز کو باز یاب کروا لیا دیگر کی رہائی کی کوشش جاری ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

شہید ایس پی طاہر داوڑ کے جسدخاکی کو سرکاری وفد افغانستان سے وطن لایا میت حوالگی میں تاخیر پر افغان ناظم الامور سے تحریری وضاحت طلب کی ہے،پاکستان کی تشویس سے بھی آگاہ کیا گیا ہے، ڈاکٹر فیصل کاٹوئٹ

جمعرات 15 نومبر 2018 23:24

سیکیورٹی اداروں نے 5 ایرانی مغوی گارڈز کو باز یاب کروا لیا دیگر کی رہائی کی کوشش جاری ہیں،ترجمان  دفتر خارجہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے 5 ایرانی مغوی گارڈز کو باز یاب کروا لیا ہے اور باقی مغویوںکو رہائی کی کوشش جاری ہیں جبکہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کے جسد خاکی کو سرکاری وفد افغانستان سے وطن لایا، میت حوالگی میں تاخیر پر افغان ناظم الامور سے تحریری وضاحت طلب کی ہے او رپاکستان کی تشویس سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی کوششوں سے 5 ایرانی مغوی گارڈز کو بازیاب کروا لیا گیا ہے جنہیں ایرانی حکام کے حوالے کیا جائے گا جبکہ دیگر مغویوں کی باز یابی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہید ایس پی رورل پشاور طاہر خان داوڑ کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدری کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ طاہر داوڑ کے قتل کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد 13 نومبر کو افغان حکومت سے رابطہ کیا اور خبر کی تصدیق اور میت کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ۔

افغانستان میں پاکستان سفیر افغان حکام کو لاش واپسی کے لئے روز دیتے رہے پاکستان سے سرکاری وفد کو افغانستان بھیج کر شہید ایس پی کا جسد خاکی وطن لایا گیا جبکہ میت حوالگی میں تاخیر پر افغان ناظم الامور سے تحریری وضاحت مانگی گئی ہے انہیں پاکستان کی تشویس سے بھی آگاہ کیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں