کسی کو بھی استثنیٰ نہیں ملنا چاہیے، احتساب کا کام نیب کا ہے اور نیب ہی یہ کام کرے گا ،
خواتین کو وراثت میں حق نہ دینا اسلامی احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے، ناموس رسالت ﷺ پر ہم سب اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں،میں چاہتا ہوں ایوان صدر لوگوں کے لیے کھولا جائے، میری اہلیہ یتیم بچوں کے ساتھ ایوان صدر میں میلاد شریف کا اہتمام بھی کریں گی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال
جمعرات 15 نومبر 2018 23:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم نے جو تحریک چلائی اس کی کامیابی کے لیے مزید دعائیں درکار ہیں تاکہ ہم اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب ہوں اور اپنی ذمہ داریاں پوری کر سکیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعاون نہ ہونے کی وجہ کرپشن کے کیسز ہیں، کرپشن کیسز میں مک مکا کی کیفیت نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور عورتوں کی وراثت کے حوالے سے بڑا اہم بل آ رہا ہے جس میں خواتین کو ان کا وراثتی حق ضرور ملے گا اور نادرا کے (ب) فارم کے اعتبار سے تمام ورثا کو فوری طور پر سرٹیفکیٹ جاری ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو وراثت میں حق نہ دینا اسلامی احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ قرآن و سنت سے متعلق قوانین نافذ کرے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت میں اب تمام پاکستانیوں کا صدر ہوں اور اس حلف کی میں پاسداری کروں گا، میرا فرض بنتا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا مقدمہ میں خود لڑوں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر، سینیٹ اور قومی اسمبلی مل کر پارلیمنٹ بنتا ہے، میں نے سوچا ہے کہ ہفتے میں ایک دن پارلیمنٹ جا کر لوگوں سے ملوں گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کا مسئلہ ہم سب کا ہے جس پر ہم سب اپنی جانیں قربان کرنے کو بھی تیار ہیں ، میری بھی حکومت سے یہی گزارش تھی کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہونا چاہیئے، یہ بہت اچھا ہوا کہ دھرنا مظاہرین کے ساتھ مذاکرات ہوئے اور معاملہ حل ہو گیا، انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھی فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایوان صدر لوگوں کے لیے کھولا جائے، میری اہلیہ ثمینہ علوی یتیم بچوں کے ساتھ ایوان صدر میں میلاد شریف کا اہتمام بھی کریں گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پچھلی حکومت بھی پی ٹی آئی کی تھی اگر پی ٹی آئی نے کرپشن کی ہو گی تو نیب ان کے خلاف بھی کارروائی کرے گا، یہ نہ سمجھا جائے کہ احتساب حکومت کرتی ہے، یہ کام نیب کا ہے اور نیب ہی کرے گا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سینیٹرعرفان صدیقی کو پارلیمانی پارٹی لیڈر بنا کر اپوزیشن کو مثبت پیغام دیا گیا:ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ..
ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد
افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کے لئے پر عزم ہیں، انجینئر امیر مقام
آئی جی اسلام آباد کا مختلف ناکوں کا دورہ، اہلکاروں سے ملاقات
آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر ضلع بھر میں نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تعینات کر دئیے گئے
وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر کی ملاقات
حکومت ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے انقلاب لانے کیلئے پرعزم ہے، وزیرمملکت شزہ فاطمہ خواجہ کا ..
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
سپریم کورٹ،کراچی تجاوزات کیس جمعرات کو سماعت کیلئے مقرر، وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ کو نوٹسز جاری
امیر مقام سے مسلم لیگ ن صوابی کے وفد کی ملاقات ، صوبے کی سیاسی صورتحال پر گفتگو
امیر مقام کی اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلپو گرانڈی سے زوم میٹنگ ،افغان مہاجرین کے مسائل پر تبادلہ خیال ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی