نیب کا ”سیف سٹی پروجیکٹ “ کے تحت نصب کیمروں کے ناکارہ ہونے کی شکایات پرنوٹس
سیکورٹی کے نام پر کیمرے نچلی سطح تک شہریوں کی جاسوسی کرنے کے لیے نیوورلڈ آڈرکے ترمیم شدہ ایجنڈے کا حصہ ہیں. رپورٹ
میاں محمد ندیم جمعہ 16 نومبر 2018 11:17
(جاری ہے)
اس حوالے سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ناکارہ سرویلنس کیمروں کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نے نیب راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل کو منصوبے کے آغاز ،اس پر آنے والے اخراجات اور کیمروں کے غیر فعال ہونے کی وجوہات پر مبنی تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا.
چیئرمین نیب نے ڈائریکٹر جنرل کو منصوبہ ناکام ہونے کی وجوہات کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کا بھی حکم دیا گیا. قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ 18 سو سی سی ٹی وی میں سے 9 سو ناکارہ ہیں اور جو کام کررہے ہیں وہ اس قابل بھی نہیں کہ لوگوں کے چہرے شناخت کرسکیں یو یہ کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کیسے پڑھیں. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںسیف سٹی پروجیکٹ نامی منصوبے کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں 2008 میں کیا گیا جس کا دائراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں تک پھیلایا. اگرچہ یہ منصوبہ سیکورٹی کے نکتہ نظر سے شروع کیا گیا مگر دنیا بھر میں شہری آزادیوں کی تنظیمیں ایسے کیمروں کوحکومتوں کی جانب سے عام شہریوںکی آزادیاں سلب کرنے کرنے کے برابر تصور کرتی ہیں جبکہ کچھ تنظیموں کے نزدیک یہ نچلی سطح تک شہریوں کی جاسوسی کرنے کے لیے نیوورلڈ آڈرکے ترمیم شدہ ایجنڈے کا حصہ قراردیتی ہیں. اس منصوبے کے تحت سی سی ٹی وی لگانے کے ساتھ ٹرک پر نصب 3 اسکینرز کو بھی چین سے درآمد کیا گیا تھا جنہیں اسلام ا،باد کے داخلی راستے پر لگایا گیا تھا. اس منصوبے کے تحت پورے شہر میں ایک ہزار 8سو 40 کیمرہ نصب کیے گئے تھے اور منصوبے کا افتتاح 2016 میں کیا گیا تھا اس کے بعد سے ہی بہت سے کیمروں میں خرابی سامنے آئیں اور 6 سو سے زائد کیمرے ٹھیک سے کام نہیں کرتے. اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ زیادہ تر کیمروں کے غیر فعال ہونے کی وجہ ان کی تاروں کو کاٹ دیا جانا تھا جبکہ ٹرنول اور کشمیر ہائی وے سمیت متعدد ہائی ویز اور بارہ کہو میں تعمیراتی کام کے دوران 2 سو 36 کیمرے کی تاریں خراب ہوگئی تھیں. ان میں سے متعدد کیمروں کو کنٹرول روم میں کوئی آپریٹر کنٹرول نہیں کرتا جبکہ بہت سے کیمرے رخ بدلنے کی صلاحیت سے محروم ہیں اور وہ ایک ہی سمت کا منظر دکھاتے ہیں. خیال رہے کہ اس منصوبے کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں جرائم ، فرقہ واریت اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی بیخ کنی کرنا تھا، اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو ان کیمروں کی مرمت کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی درخواست بھی ارسال کی تھی.متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
’مئی جون تک نئی سیاسی جماعت آجائے گی‘ شاہد خاقان عباسی کا اعلان
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
پاک روس تعلقات صدر پیوٹن کی متحرک قیادت میں مزید مضبوط ہوں گے،صدر مملکت کی روسی صدر کو مبارکباد
حسن اور حسین نواز کی بریت سے متعلق فیصلہ محفوظ
ہمارے شہداءکے قاتل افغانستان میں ہوں تو پھر کارروائی کا حق رکھتے ہیں،خواجہ آصف
فوڈ گروپ کی برآمدات میں پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ،حجم 4.969 ارب ڈالر رہا،ادارہ شماریات
بجلی 5روپے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
وزیر اعظم کی نویں پی ایس ایل میں کامیابی پراسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد، پی ایس ایل کی بدولت پاکستان ..
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
اسلام آباد پولیس کا ٹریفک دفتر فیض آباد 20مارچ تا23مارچ تک بند رہے گا
اسلام آباد، مو ٹر سائیکل چوری و راہزنی میں ملو ث دو ملزمان گرفتار
اسلام آباد، 10بھکاریوں سمیت26جر ائم پیشہ عناصر گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ویوو نے بہترین پوٹریٹ فوٹوگرافی اور دلکش ڈیزائن کا حامل V30 5G پاکستان میں متعارف کردیا
-
’مئی جون تک نئی سیاسی جماعت آجائے گی‘ شاہد خاقان عباسی کا اعلان
-
حسن اور حسین نواز کی بریت سے متعلق فیصلہ محفوظ
-
ہمارے شہداءکے قاتل افغانستان میں ہوں تو پھر کارروائی کا حق رکھتے ہیں،خواجہ آصف
-
کراچی سے فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار
-
پاکستان میں ہونے والے حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
بجلی 5روپے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
نسیم شاہ نے ملتان سلطانز سے فتح چھین لی
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ