چئیرمین سینیٹ نے کس وجہ سے فواد چوہدری کے ایوان داخلے پر پابندی لگائی؟

چئیرمین سینٹ اپوزیشن کے دباؤ کا شکار،چئیرمین سینٹ نے اپنا عہدہ بچانے کیلئے اپوزیشن کے دباؤ میں آکر فوادچوہدری پر سینٹ داخلے پر پابندی لگائی ہے۔ سیاسی مبصرین

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 16 نومبر 2018 11:51

چئیرمین سینیٹ نے کس وجہ سے فواد چوہدری کے ایوان داخلے پر پابندی لگائی؟
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 نومبر 2018ء) چئیرمین سینیٹ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے سینیٹ داخلے پر پابندی لگائی تھی۔جس کے بعد سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے ساتھ ساتھ مشاہد اللہ نے بھی غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کیا۔صادق سنجرانی کو دونوں کے سینیٹ داخلے پر پابندی لگائی جائے۔تجزیہ کاروں کے مطابق چئیرمین سینٹ اپوزیشن کے دباؤ کا شکار ہیں اور چئیرمین سینٹ نے اپنا عہدہ بچانے کیلئے اپوزیشن کے دباؤ میں آکر فوادچوہدری پر سینٹ داخلے پر پابندی لگائی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق چئیرمین سینیٹ دباؤ کا شکار ہیں اور لگتا ہے کہ صادق سنجرانی اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے گذشتہ روز چئیرمین سینیٹ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے سینیٹ داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی پیغام لے کر چئیرمینسینیٹ صادق سنجرانی کے پاس پہنچے تھے۔ ملاقات میں ایوان بالا کی کاروائی کو افہام تفہیم سے چلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹسیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمینسینیٹ کو وزیر دفاع نے وزیراعظم کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ چئیر مین سینیٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےبروقت کاروائی کرتےہوئےپرویزخٹک کوبھیج کرایوان کاوقاربلندکیا،۔ پارلیمان کی بالادستی اورجمہوری رویوں کا فروغ ہم سب کا بنیادی فرض ہے۔

جب کہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے معاملے پر پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزراء کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔خیال رہے اپوزیشن کی جانب سے فواد چوہدری کے معافی مانگنے تک ایوان کا واک آؤٹ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی جس پر چیئر مین سینٹ نےوزیر اطلاعات فواد چوہدری کے سینیٹ کے رواں سیشن میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں