اسلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی ایئرلائن طیارہ حادثے کا شکار

لینڈنگ کے دوران پرواز کا ٹائر پھٹ گیا، پائلٹ کی کمال مہارت نے بڑا نقصان ہونے سے بچا لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 16 نومبر 2018 12:23

اسلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی ایئرلائن  طیارہ حادثے کا شکار
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16نومبر 2018ء) اسلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا اور تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 3720 جدہ سے اسلام آباد آئی تھی۔لینڈنگ کے دوران جہاز کا ٹائر پھٹ گیا لیکن پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو روک لیا۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے دوران تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہے تھے۔جہاز کی مرمت تک پرواز کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا ہے۔خیال کچھ روز قبل پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے طیارے کوحادثہ پیش آیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی کراچی سے جانے والی پرواز کو پنجگور ائیرپورٹ پر حادثہ پیش آیا اور طیارہ رن وے سے اتر کر کچی زمین پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

کراچی سے جانےو الی پی آئی اے کی پرواز پی کے 517 نے جیسے پنجگور ائیرپورٹ پر لینڈ کیا تو طیارہ رن وے سے بے قابو ہو کر کچی زمین پر اتر گیا۔ جس کے نتیجے میں جہاز کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔تاہم ائیرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں تمام سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔مالی مسائل میں گھر قومی ائیرلائن کی کسی پرواز کے ساتھ اس قسم کا حادثہ پہلی بار پیش نہیں آیا بلکہ پی آئی اے کی متعدد پروازیں حادثات کا شکار ہوتی رہتی ہیں۔

دسمبر 2016میں چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاہور ائیرپورٹ پر قومی ائیرلائن پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔لاہور ائیر پورٹ پر طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔ٹیک آف کے دوران طیارے کے ٹائر بھی پھٹ گئے۔ کپتان نے ایمرجنسی بریک لگا کر طیارے کو روکا۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 2057 ، 395 عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہو رہی تھی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں