نواز شریف نے عدالت پیشی پر بھگدڑ سے بچنے کا راستہ ڈھونڈ لیا
سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج عدالت آمد پر ایک ایک کر کے تمام رہنماؤں سے ہاتھ ملایا
مقدس فاروق اعوان جمعہ 16 نومبر 2018 13:49
(جاری ہے)
سابق وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ جے آئی ٹی نے کہا قطری نے کوششوں کے باوجود بیانریکارڈ نہیں کرایا ،ْآپ کیا کہیں گے جس پر نواز شریف نے کہا کہ حمد بن جاسم نے جے آئی ٹی کو سوالنامہ فراہم کرنے کا کہا تھا ،ْ ان کی جانب سے یہ ایک معقول درخواست تھی کہ سوالنامہ دیا جائے تاہم جے آئی ٹی نے غیر ضروری طور پر بیان ریکارڈ کرنے کیلئے سخت شرائط رکھیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ جے آئی ٹی کے طریقہ کار سے لگا کہ وہ قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنا نہیں چاہتی، قطری کے خطوط سے کہیں نہیں لگتا وہ جے آئی ٹی سے تعاون کے لیے تیار نہیں تھے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ قطری نے جے آئی ٹی کو لکھا وہ سپریم کورٹ میں پیش دونوں خطوط کی تصدیق کرتے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ حمد بن جاسم نے کہا تھا جے آئی ٹی دوحا آکر ان خطوط کی تصدیق کرسکتی ہے ،ْجے آئی ٹی کے پاس کوئی وجہ نہیں تھی کہ وہ قطری خطوط کو محض افسانہ قرار دے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ العزیزیہ اسٹیل ملز کی فروخت یا اس سے متعلق کسی ٹرانزیکشن کا کبھی حصہ نہیں رہا، شریک ملزم حسین نواز نے 6 ملین ڈالر میں العزیزیہ کے قیام کا بیان میری موجودگی میں نہیں دیا اور اس کا بیان قابل قبول شہادت نہیں۔نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ حسن اور حسین نواز کا بیان جے آئی ٹی میں میری موجودگی میں ریکارڈ نہیں ہوا ،ْشریک دونوں ملزم اس عدالت میں پیش ہوئے نا ہی ان کا ٹرائل میرے ساتھ ہو رہا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ حسن اور حسین نواز سے منسوب کوئی بیان میرے خلاف بطور شواہد پیش نہیں کیا جاسکتا اور دونوں کے انٹرویوز بطور شواہد پیش نہیں کیے جا سکتے۔ سابق وزیراعظم نے کہا تفتیش کے دوران کسی بھی شخص کا دیا گیا بیان قابل قبول شہادت نہیں ،ْیہ درست نہیں کہ العزیزیہ اسٹیل ملز حسین نواز نے قائم کی بلکہ یہ میرے والد نے قائم کی تاہم اسٹیل ملز کا کاروبار حسین نواز چلاتے تھے۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کر رہی ہے، اس سے قبل احتساب عدالت نے انہیں ایون فیلڈ ریفرنس میں 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق ..
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
ایوان بالا کا اجلاس جمعرات کوطلب
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
شیر بنگال مولوی اے کے فضل الحق کی برسی 27 اپریل کو منائی جائے گی
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
حکومت کا وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا