چئیرمین سینیٹ نے عمران خان کو فون پر فواد چوہدری سے متعلق کیا کہا؟

میرا فواد چوہدری سے کوئی ذاتی تنازع نہیں ہے لیکن وزیر اطلاعات کے جارحانہ رویے سے اجلاس کے دوران مشکلات ہوتی ہیں۔۔ چئیرمین سینیٹ کا وزیراعظم عمران خان کو پیغام

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ نومبر 15:53

چئیرمین سینیٹ نے عمران خان کو فون پر فواد چوہدری سے متعلق کیا کہا؟
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 نومبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے فواد چوہدری پر سینیٹ میں پابندی کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

گزشتہ رات رابطے میں وزیراعظم نے سینیٹ چئیرمین سے فواد چوہدری پر سینیٹ میں پابندی کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔تاہم چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم کو بتایا ہے کہ ان کا فواد چوہدری سے کوئی زیادتی تنازعہ نہیں ہے وزیر اطلاعات کے جارحانہ رویے سے اجلاس کے دوران مشکلات ہوتی ہے۔وزیراعظم عمران خان اور سینیٹ کے چیئرمین کے درمیان فون پر بات چیت میں معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کو ایوان چلانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔خیال رہے ۔گذشتہ روز چئیرمین سینیٹ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے سینیٹ داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔گذشتہ روز :وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی پیغام لے کر چئیرمینسینیٹ صادق سنجرانی کے پاس پہنچے تھے۔ ملاقات میں ایوان بالا کی کاروائی کو افہام تفہیم سے چلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کو وزیر دفاع نے وزیراعظم کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ چئیر مین سینیٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےبروقت کاروائی کرتےہوئےپرویزخٹک کوبھیج کرایوان کاوقاربلندکیا،۔ پارلیمان کی بالادستی اورجمہوری رویوں کا فروغ ہم سب کا بنیادی فرض ہے۔

جب کہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے معاملے پر پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزراء کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔خیال رہے اپوزیشن کی جانب سے فواد چوہدری کے معافی مانگنے تک ایوان کا واک آؤٹ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی جس پر چیئر مین سینٹ نےوزیر اطلاعات فواد چوہدری کے سینیٹ کے رواں سیشن میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments