چوہدری رحمت علی کا یوم پیدائش منایا گیا

جمعہ نومبر 21:27

چوہدری رحمت علی کا یوم پیدائش منایا گیا
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی کا یوم پیدائش جمعہ کو منایا گیا۔ چوہدری رحمت علی نے برصغیر میں علیحدہ مسلم ریاست کیلئے لفظ پاکستان تجویز کیا تھا، چوہدری رحمت علی 16 نومبر 1897ء میں ہوشیار پور کے گجر مسلم گھرانے میں پیداہوئے۔

(جاری ہے)

1918ء میں اسلامیہ مدرسہ سے گریجویشن کرنے کے بعد وہ ایچی سن کالج لاہور میں پڑھاتے رہے، 1930ء میں وہ ایمانوئیل کالج کیمبرج کیلئے انگلینڈ چلے گئے۔

1933ء میں انہوں نے’’ابھی نہیں تو کبھی نہیں‘‘ کے نام سے ایک پمفلٹ شائع کیا۔ پہلی مرتبہ اس پمفلٹ میں لفظ پاکستان کا نام پیش کیا۔ 1933ء میں انہوں نے انگلینڈ میں تحریک پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے 1933ء میں بی اے اور 1940ء میں یونیورسٹی آف کیمبرج سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ 53 سال کی عمر میں 3 فروری 1951ء کو آپ کیمبرج برطانیہ میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments