وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یو اے ای میں رہنمائوں سے ملاقاتیں

بنی یاس فورماور فورم میں مشرق وسطی سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ترجمان

جمعہ نومبر 21:43

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یو اے ای میں  رہنمائوں سے ملاقاتیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ’’سربنی یاس فورم ‘‘کے نویں اجلاس میںشرکت کے دوران فور م میں شریک راہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی دوروزہ سرکاری دورہ پر متحدہ عرب امارات پہنچے۔

(جاری ہے)

انہوںنے دوبئی میں ہونے والی سربنی یاس فورم میں شرکت کی اور فورم میں مشرق وسطی سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے خلیجی ممالک کے مابین باہمی تعاون اور امن وامان کی صورتحال پر بات چیت کی۔وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شریک راہنمائوں کو پاکستان کے موقف کے بارے میں آگاہ کرینگے۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments