چیف جسٹس نے گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت کی پی آئی اے حکام سے بدتمیزی کا نوٹس لے لیا

جسٹس ثاقب نثار نے فریقین کو سپریم کورٹ (کل) لاہور رجسٹری میں پیش ہونے کا حکم دیا

جمعہ نومبر 23:15

چیف جسٹس نے گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت کی پی آئی اے حکام سے بدتمیزی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا حسین کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے حکام سے بدتمیزی کا ازخود نوٹس لے لیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت کی پی آئی اے حکام کے ساتھ بدتمیزی کا نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر سیاحت فدا حسین نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے حکام سے بدتمیزی اور جھگڑا کیا۔اعلامثے میں کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر نے پی آئی اے کے انچارج پر برہمی کے بعد انہیں دھکا دیا جس سے پی آئی اے اہلکار زمین پر گر گیا۔چیف جسٹس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فریقین کو (کل) ہفتے کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments