برداشت و رواداری کو دنیا بھر میں فروغ دینے کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری

جمعہ نومبر 23:23

برداشت و رواداری کو دنیا بھر میں فروغ دینے کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ برداشت و رواداری کو دنیا بھر میں فروغ دینے کی ضرورت جتنی آج ہے، ماضی قریب میں شاید ہی کبھی رہی ہو۔ برداشت و رواداری کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ گلوبل ویلیج میں جہاں گفتگو اور تبادلہ خیال کے مواقع بڑھے ہیں، وہاں مِل جل کر رہنے کے نظریے کے آگے مختلف چیلنجز بھی اٴْبھر کر سامنے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس پر کوئی دو رائے نہیں کہ رواداری درحقیقت دنیا میں امن کے لئے جدوجہد ہے اور یہ اسلامی تعلیمات کا بھی اہم جزو ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ان کی پارٹی برداشت و رواداری کی امین ہے جس نے ظلم و نا انصافیوں کا مسلسل نشانہ بننے کے باوجود کبھی انتقامی سیاست نہیں کی بلکہ ہمیشہ رواداری کا پرچم بلند اور مفاہمت کے دروازے کھلے رکھے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی رواداری کا ایک ایسا بحرِ بیکراں ہے جس میں ملک کی تمام مذہبی، نسلی، لسانی و علاقائی تفاوتیں شامل ہوکر مثبت تعاون و اتحاد کا سمندر بن جاتی ہیں۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments