وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں اجلاس ،

عوام کو خدمات کی فراہمی کیلئے وفاقی اور صوبائی محکمہ ہائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اشتراک کار کا جائزہ لیا گیا

جمعہ نومبر 23:52

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں اجلاس ہوا جو کہ عوام کو مستعد اور فعال خدمات کی فراہمی کیلئے وفاقی اور صوبائی محکمہ ہائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اشتراک کار کے سلسلہ میں ہوا۔ اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر آئی ٹی بورڈ، حکومت سندھ اور بلوچستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے صوبائی آئی ٹی بورڈز، صوبائی محکمہ جات اور وفاقی وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے درمیان اشتراک کار کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اچھی حکمرانی کے ایجنڈا کی فراہمی اور ڈیجیٹل خوشحال پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ تمام صوبائی محکمہ ہائے خزانہ سب سے بہترین پریکٹس کو اپنائیں اور آپس میں تبادلہ کریں اور ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے سروس ڈلیوری میں تیزی لائی جائے۔

(جاری ہے)

صوبائی آئی ٹی بورڈز اور محکمہ جات کے نمائندوں نے وفاقی وزیر کی ڈیجٹیل پاکستان کے سلسلہ میں کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ انہیں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت کی طرف سے پلیٹ فارم دیا گیا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھتے ہوئے آئیڈیاز کا آپس میں تبادلہ کر سکیں۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فورم کا باقاعدہ بنیادوں پر اجلاس ہو گا اور سفارش کی گئی کہ اس اجلاس کے نتائج آئی ٹی اور ٹیلی کام بارے وزیراعظم کی حال ہی میں تشکیل دی گئی ٹاسک فورس کو بھی دیئے جائیں گے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments