وزیراعظم کے یوٹرن والے نیا بیان پر خواجہ آصف کا دلچسپ تبصرہ

تھوڑا سا انتظار فرمائیں! ابھی عمران خان نے اپنے یوٹرن کے نیے بیان پر بھی یوٹرن لینا ہے۔ خواجہ آصف کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 17 نومبر 2018 13:08

وزیراعظم کے یوٹرن والے نیا بیان پر خواجہ آصف کا دلچسپ تبصرہ
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کا یو ٹرن سے متعلق نیا بیان ایک بار پھر سے زیر بحث ہے۔سیاسی مبصرین اور سیاسی رہنماؤں کی طرف سے بھی وزیراعظم کے نئے بیان پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر بلا پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیسے پیچھے رہتے۔اسی حوالے سے سابق وزیر خارجہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان یو ٹرن والے بیان پر یوٹرن لیں گے،انہوں ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان یو ٹرن والے بیان پر بھی یو ٹرن لیں گے،عمرا ن خان کے یو ٹرن کا انتظار فرمائیں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو لیڈر حالات کے مطابق یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں کیونکہ ہٹلر اور نپولین نے یوٹرن نہ لے کر بڑی شکست کھائی ،ْ نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں، جھوٹ بولا ،ْدورہ چین کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ،ْاس بار چین کا دورہ جتنا کامیاب رہا کسی وزیراعظمکا دورہ اتنا کامیاب نہیں رہا، چین سے ہر قسم کی امداد مل رہی ہے، ہم مطمئن ہیں ،ْدبئی میں پاکستان کے 15 ارب ڈالرز کا سراغ لگایا لیا ہے، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سے معاہدہ ہوچکا ہے، معاہدوں سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

احتساب قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے، نیب چھوٹے مقدمات میں الجھ چکا، اس کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے ،ْکرپشن کیس کا سامنا کرنے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نہیں بن سکتے ،ْشہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا قوم سے مذاق ہوگا ،ْحکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کریگی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دورہ چین کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، اس بار چین کا دورہ جتنا کامیاب رہا کسی وزیراعظم کا دورہ اتنا کامیاب نہیں رہا،چین سے ہر قسم کی امداد مل رہی ہے، ہم مطمئن ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں