وزیراعظم کل ایک روزہ اہم دورے پر یو اے ای جائینگے

دوست ممالک سے اقتصادی تعاون کے حصول پر بات چیت کرینگے ، شاہ محمود قریشی پہلے ہی یو اے ای میں موجود

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:41

وزیراعظم  کل ایک روزہ اہم دورے پر یو اے ای  جائینگے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کل اتوار کو متحدہ عرب امارات کا اہم ایک ورزہ دورہ کرینگے جس میں دوست ممالک سے اقتصادی تعاون کے حصول کیلئے بات چیت کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اتوار کو اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات کیلئے ایک روزہ دورے پر روانہ ہونگے جہاں پر یو اے ای کے ولی عہد سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے وزیراعظم کا یہ دورہ دوست ممالک سے اقتصادی تعاون کے حصول کا حصہ ہے سعودی عرب اور چین کے بعد یو ای اے سے بھی بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی پہلے سے ہی یو اے ای میں موجود ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں