عمران خان ملائشیائ دورہ،پاکستانی ہائی کمیشن دو دن تک بند رہے گا،کمیونٹی سے ملاقات بھی منسوخ

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:39

عمران خان ملائشیائ  دورہ،پاکستانی ہائی کمیشن دو دن تک بند رہے گا،کمیونٹی سے ملاقات بھی منسوخ
کوالالمپور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) وزیراعظم کے دورہِ ملائشیائ کے دوران پاکستانی ہائی کمیشن دو دن کے لیئے بند رہے گا۔ کم وقت کی وجہ سے وزیر اعظم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات نہ کر سکیں گے جس کے لیئے ہم پہلے سے معذرت خواہ ہیں۔ ملائشیائ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلراور ڈپٹی چیف میاں عاطف شریف کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورے کی وجہ سے کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن بیس اور اکیس نومبر کو بند رہے گا جو دورے کے بعد23 تاریخ کو بروز جمعرات پاکستانی تارکین وطن کے لیئے کھلے گا اس لیئے اِن ایام میں پاکستانی حضرات ہائی کمیشن آنے کی تکلیف نہ اٴْٹھائیں۔

میاں عاطف شریف کے مطابق کم وقت ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات نہ کر سکیں گے، اٴْنہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے کمیونٹی کے ایک سو ایسے افراد کی لسٹ بناکر وفاقی وزارتِ خارجہ کو بھیجوائی گئی تھی جنہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کرنی تھی مگر و قت کم ہونے اور سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے وفاقی وزارتِ خارجہ کومذکورہ لسٹ ڈراپ کرنی پڑی۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے مذید کہا کہ ملائشین حکومت وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے بعد بیس پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے جو جرمانہ نہ دینے کی وجہ سے ملائشیائ کی مختلف جیلوں میں قید ہیں، جبکہ ملائیشیائ کی حکومت کے ساتھ پاکستان کی کاروباری شخصیات کو ملائشیائ کے ایئر پورٹ پر پہنچنے پر ویزہ اِنٹری دینے کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

دوسری جانب ملائشیائ میں پاکستانی کمیونٹی کے صدر محمد علی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کو ملائشیائ پہنچنے پر دل سے خوش آمدید کہیں گے مگر یہ بات غلط ہے کہ اٴْن کی آمد کے دوران پاکستانی ہائی کمیشن بند کر دیا جائے گا جو ملائشیائ میں کام کرنے والے غریب تارکین وطن کے ساتھ ذیادتی ہو گی۔ محمد علی نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے اٴْن افراد کے نام فہرست میں شامل کیئے گئے تھے جو پاکستانی ہائی کمشنر کے من پسند اور منظورِ نظر تھے جبکہ اِس سلسلے میں پاکستانی کمیونٹی سے کوئی صلاح و مشورہ نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں