وزیر اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ

یہ دورہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان کی دعوت پر کیا جارہا ہے وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر توانائی، وزیر پٹرولیم اور مشیر برائے تجارت وزیر اعظم کے ہمراہ ہوںگے

اتوار 18 نومبر 2018 11:30

وزیر اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ
․ اسلام آباد ۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔یہ دورہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان کی دعوت پر کیا جارہا ہے۔دورے میں وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر توانائی، وزیر پٹرولیم اور مشیر برائے تجارت وزیر اعظم کے ہمراہ ہوںگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی اہم ملاقات کریں گے ۔ وزیر اعظم کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں