سکھوں کے مذہبی مقام کو بدترین دہشتگردی کا نشانہ بنا دیا گیا

امرتسر میں گرودوارے پر بم حملہ اور فائرنگ 3 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 18 نومبر 2018 13:30

سکھوں کے مذہبی مقام کو بدترین دہشتگردی کا نشانہ بنا دیا گیا
امرتسر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 نومبر 2018ء) :بھارتی پنجاب کے شہرامرتسر میں گرودوارے کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے پنجاب میں سکھوں کے مذہبی مقام کو بدترین دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔سکھ برادری کے لوگ امرتسر کے نواحی علاقے ادلی وال گاوں کے ایک گرودوارے میں موجود تھے۔

اس وقت جب حملہ کیا گیا تو وہاں نینکاری فرقے کی مذہبی رسومات جاری تھیں ۔

(جاری ہے)

اس دوران موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے گردوارے پر دھاوا بول دیا ۔حملے میں گرنیڈ پھینکا گیا اور فائرنگ کی گئی۔جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی ۔اس موقع پر وقوعے کی خبر ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے زخمیوں اور مرنے والوں کو اسپتال منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا اس حادثے میں 3 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں انکو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ مرنے والوں کو معمول کی کاروائی کے بعد انکے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں