اوپن یونیورسٹی نے تعلیمات مصطفی ؐ کے فروغ کیلئے’’سیرت کارنر‘‘قائم کردیا

سیرت النبیؐ پر چار سالہ ڈگری) بی ایس( پروگرام میں داخلوں کا آغاز آئندہ سمسٹرمیں ہوگا‘ڈاکٹر ناصر محمود

اتوار 18 نومبر 2018 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے نئی نسل اور سکالرز کو آپؐ کی تعلیمات پر تحقیقی کام میں معاونت فراہم کرنے کے لئے اپنی مرکزی لائبریری میں ’’سیرت کارنر‘‘قائم کردیا ہے یہ کارنر طلبہ کو حضور پاکؐ کی طرزز ندگی اپنانے کی جانب راغب کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے کیونکہ یہ کارنر سیرت النبیؐ پر جدید کتب اور جرائد پر مشتمل ہی"ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے آپؐ کی تعلیمات کے فروغ کے لئے اوپن یونیورسٹی کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے حالیہ برسوں آپؐ کی تعلیمات کے فروغ کے لئے تسلسل سے اقدامات کئے جن میں شعبہ سیرت سٹڈیز کا قیام ،ْ سیرت سٹڈیز پر تحقیقی مجلہ کی اشاعت ،ْ قومی اور بین الاقوامی سطح پر سیرت کانفرنسسز کا انعقاد ،ْ 100موضوعات پر خطبات اسلام آباد کا آغاز ،ْ لائبریری میں سیرت کارنر کا قیام اور تعلیمی پروگرامز کی لانچنگ قابل ذکر اقدامات ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر ناصر محمود نے اعلان کیا کہ اوپن یونیورسٹی آئندہ سمسٹر سے سیرت النبیؐ پر چار سالہ ڈگری) بی ایس( پروگرام میں داخلوں کا آغاز کرے گی۔ ڈین کلیہ عربی و علوم اسلامیہ ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہ محی الدین ہاشمی کے مطابق اوپن یونیورسٹی کی" سیرت سٹڈیز " پر ریسرچ جرنل کو 2017کا بہترین تعلیمی اشاعت قرار دینے پر خصوصی ایوارڈملا تھا اور وزار ت مذہبی امور نے "اسلامی ریاست میں قومی قیادت کے رہنما اصول :سیرت کی روشنی میں"کے عنوان پر صوبائی اورآل پاکستان سطح پر آرٹیکلز لکھنے کے مقابلے منعقد کئے تھے جس میں اوپن یونیورسٹی نے پانچ قومی ایوارڈز حاصل کئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں