شہریار آفریدی جلدی میں بڑی غلطی کر بیٹھے

ہری پور کے پولیس آفیسر کی بیٹی کی تصویر شہید طاہر داوڑ کی بیٹی سمجھ کر پوسٹ کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 نومبر 2018 11:36

شہریار آفریدی جلدی میں بڑی غلطی کر بیٹھے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2018ء) وزیر مملکت شہریار آفریدی نے ہری پور کے پولیس افیسر کی بیٹی کی تصویر شہید ایس پی پشاور طاہر داوڑ کی بیٹی سمجھ کر ٹویٹ کر دی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم میں ایک بچی کی تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کی باہمت بیٹی ہے تاہم وہ شہید داوڑ کی بیٹی نہیں ہے۔

ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں شہریار آفریدی شہید ایس پی طاہر داوڑ کی صاحبزادی فاطمہ کی ہمت کی تعریف کر تے رہے۔انہوں نے کہا کہ میں شہید طاہر داوڑ کی بیٹی کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ہم طاہر داوڑ کے قاتلوں تک پہنچنے کے لیے دن رات ایک کر رہے ہیں۔ہمیں اس اہل خانہ اور پاکستان کے لوگوں کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انشا ءاللہ جلد ہی ہم قاتلوں کو پکڑنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

خیال رہے اسلام آباد تھانہ رمنا کی حدود سے اغوا ہونے و الے ایس پی رورل پشاور طاہر داوڑ کو شہید کردیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق طاہر داوڑ کی تشدد زدہ لاش بر آمد ہوئی ہے جسے مبینہ طور پر افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں قتل کر دیا گیا ہے ۔ طاہر داوڑ کو تین ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد سے ان کی بیٹی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے بابا کی تصویر اٹھائے ان کی آمد کی منتظر ہے اور دعا کر رہی ہے کہ میرے بابا جلد گھر واپس لوٹ آئیں لیکن ننھی کلی اس ظالم دنیا سے واقف نہیں۔

داوڑ شہید کی ننھی بیٹی کی اس تصویر نے ہر دیکھنے والوں کو جذباتی کر دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شہید کی بیٹی کے چہرے کے تاثرات سے واضح ہو رہا ہے کہ وہ اپنےو الد کو کتنا یاد کر رہی ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے بیرونی مداخلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کس قدر عجیب بات ہے کہ طاہر داوڑ کو اغوا کرنے کے بعد بری طرح سے قتل کر دیا گیا لیکن کوئی بھی نہیں بتا رہا ہے کہ آخر یہ کیسے ہوا؟۔
ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں