امریکا کیلئے جو کچھ کیا ،ْاس کا بدلہ اب تک خون سے چکا رہے ہیں ،ْسابق وزیر خواجہ آصف

امریکی مفادات کے لیے ہم نے نئے مسلک تک ایجاد کیے ،ْ اپنی رواداری پر مبنی اقدار کو تباہ کرکے ہم عدم رواداری لے آئے ،ْ سابق وزیر خواجہ آصف نے پاکستان اور امریکا کے تعلق کو بے وفائیوں اور پابندیوں پر مبنی قرار دے دیا

پیر 19 نومبر 2018 16:48

امریکا کیلئے جو کچھ کیا ،ْاس کا بدلہ اب تک خون سے چکا رہے ہیں ،ْسابق وزیر خواجہ آصف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے امریکا کیلئے جو کچھ کیا ،ْ اس کی قیمت اب تک اپنے خون سے چکا رہے ہیں ،ْحتیٰ کہ امریکی مفادات کیلئے ہم نے اپنے مذہب میں نئے مسلک بھی ایجاد کر ڈالے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خوجہ آصف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہم نے امریکا کیلئے جو کیا اس کا بدلہ اب تک ہم اپنے خون سے چکا رہے ہیں۔

خواجہ آصف کے مطابق امریکا کے لیے ہم نے بڈھ بیر سمیت وہ جنگیں بھی لڑیں جو ہماری نہیں تھیں ،ْ امریکی مفادات کیلئے ہم نے نئے مسلک تک ایجاد کیے، حتی کہ امریکا کے لیے اپنی رواداری پر مبنی اقدار کو تباہ کرکے ہم عدم رواداری لے آئے۔آخر میں خواجہ آصف نے پاکستان اور امریکا کے تعلق کو بے وفائیوں اور پابندیوں پر مبنی قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں