وزیراعظم نے بنی گالہ میں دونوں گھروں کی ریگولرائزیشن کیلئے درخواست دے دی

پیر 19 نومبر 2018 16:48

وزیراعظم نے بنی گالہ میں دونوں گھروں کی ریگولرائزیشن کیلئے درخواست دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی دونوں گھروں کی ریگولرائزیشن کیلئے درخواست دیدی۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے 250 کنال پر اپنی رہائشگاہ اور ملحقہ بیٹھک کی عمارت کے کاغذات سی ڈی اے میں جمع کرائے ہیں جن میں زمین کے ملکیتی کاغذات، نقشے اور دیگر کاغذات سی ڈی اے کے شعبہ ون ونڈو میں جمع کرائے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سی ڈی اے کو زون 4 کیلئے کمرشل اور رہائشی عمارتوں کی 132 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد انتظامیہ نے زون 4 بنی گالہ کو ریگولرائز کرنے کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق مالکان کو کمرشلائزیشن چارجز کی مد میں 3500 روپے فی مربع فٹ دینا ہوگا اور جرمانے کی مد میں 100 روپے فی مربع فٹ رہائشی عمارتوں کے مالکان سے لیے جائیں گے۔اس کے علاوہ بنی گالہ میں کمرشل عمارتوں کے مالکان سے 200 روپے فی مربع فٹ جرمانہ لیا جائیگا جبکہ بنی گالہ زون 4 کے رہائشیوں سے ڈیولپمنٹ چارجز الگ سے لیے جائیں گے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بنی گالہ تجاوزات کیس میں وزیراعظم عمران خان پر جرمانہ عائد کیا تھا اور انہیں اپنا گھر ریگولرائز کرانے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں