اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہائشی علاقوں میں قائم نجی سکولز سیل کرنے کے معاملے پر کمیشن بنانے کا حکم دے دیا

سی ڈی اے نے ماسٹر پلان کو تباہ کر دیا ،کام پر کوئی توجہ نہیں، جسٹس اطہر من اللہ

پیر 19 نومبر 2018 17:14

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہائشی علاقوں میں قائم نجی سکولز سیل کرنے کے معاملے پر کمیشن بنانے کا حکم دے دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہائشی علاقوں میں قائم نجی سکولز سیل کرنے کے معاملے پر کمیشن بنانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے سماعت کی۔ فاضل بنچ نے جب سماعت شروع کی نجی سکولز ایسوسی ایشن اور سی ڈی اے کے وکلاء عدالت مین پیش ہوئے ۔ دوران سماعت تسلی بخش جواب نہ دینے پر عدالت نے سی ڈی اے وکیل کی سرزنش کی ۔

فاضل جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی ای) کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں ۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے کام میں سی ڈی اے کی توجہ نہیں ۔ سی ڈی اے نے ماسٹر پلان کو تباہ کر دیا ۔ بنچ میں شامل فاضل جج عامر فاروق نے ریمارکس دیئے تعلیم ، صحت سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے ۔ سی ڈی اے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے بنائے۔ بعدازاں عدالت نے سی ڈی اے اور نجی سکولز ایسوسی ایشن کے نمائندوں پر مشتمل کمیشن بنانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 4 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی ۔

واضح رہے وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی ای) کی جانب سے رہائشی عمارتوں کے کمرشل استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے نجی سکولز مالکان کو نوٹسز جاری کئے جس کے بعد نجی سکولز ایسوسی ایشن نے عدالت عالیہ اسلام آباد سے رجوع کر لیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں