وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ماتحت اداروں کے ملازمین کی رکی ہوئی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے حکمت عملی طلب کر لی

پیر نومبر 18:26

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ماتحت اداروں کے ملازمین کی رکی ہوئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2018ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے وزارت کے ماتحت اداروں کے ملازمین کی رکی ہوئی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے سیکرٹری تعلیم سے حکمت عملی طلب کر لی۔ پیر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر تعلیم نے سیکرٹری تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فوری طریقہ کار اور حکمت عملی بنا کر دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیکرٹری تعلیم سے استفسار کیا کہ ان ملازمین کی تنخواہیں ہم کیسے ادا کر سکتے ہیں اور کتنے عرصہ میں ان ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن بنائی جا سکے۔ واضح رہے کہ وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے ماتحت اداروں، وفاقی نظامت تعلیمات، قومی کمیشن برائے انسانی ترقی اور بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے ملازمین کو گذشتہ 6 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگیاں نہیں کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments