پاکستانی لڑکے کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو نجی کمپنی کی آفر

نجی کمپنی نے ہیلینا کو ٹریننگ افسر کا عہدہ دینے کی پیش کش کی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 نومبر 2018 19:20

پاکستانی لڑکے کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو نجی کمپنی کی آفر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 نومبر 2018ء) :پاکستانی لڑکے کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو نجی کمپنی کی جانب سے ٹریننگ افسر کی نوکری پیش کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق 41 سالہ امریکی خاتون نے 21 سالہ پاکستانی لڑکے ملاقات کے لیے طویل سفر طے کیا اور پاکستان کے شہر سیالکوٹ پہنچ گئی۔ 41 سالہ ہیلینا کی 21 سالہ کاشف سے ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی۔

دونوں میں دوستی ہوئی جس کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ ہیلینا نے 21 سالہ کاشف سے محبت کا اظہار کیا جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اسی لیے ہیلینا پاکستان پہنچ گئی۔ ہیلینا کاشف سے شادی کرنے سے قبل اسلام بھی قبول کرلیا۔انکی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔امریکہ خاتون نے کاشف سے 2 روز قبل نکاح بھی کر لیا۔

(جاری ہے)

نکاح کے موقع پر اپہنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ماریہ نے کہا کہ میں پاکستان آ کر بہت خوش ہوں، مجھے کاشف بے حد پسند ہیں اور وہ مجھے بہت زیادہ خوش رکھتے ہیں۔شادی کے بعد امریکہ جانے سے متعلق سوال کے جواب میں ماریہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہم نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ جہاں کاشف رہیں گے میں بھی ان کے ساتھ وہیں وہوں گی پھر چاہے وہ پاکستان ہی کیوں نہ ہو۔

ان کے اس اعلان کے بعد سیالکوٹ کی ایک کمپنی نے انہیں جاب آفر کردی ہے۔نجی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ہیلینا کو ٹریننگ افسر کی جاب دینے کو تیار ہیں۔ہیلینا کو اس جاب کا کتنا معاوضہ دیا جائے گا ، اس حوالے سے ابھی تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں تاہم بہت سے لوگ اس چیز کو نیک شگون قرار دے رہے ہیں اور تحریک انصاف کے حامی تو اس چیز کو اس بات سے بھی تعبیر کر رہے ہیں جو وزیر اعظم عمران خان نے اپنی انتخابی مہم میں کہی تھی کہ ایک دن انگریز پاکستان میں نوکری کرنے آئیں گے۔واضح ہو کہ ہیلینا پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں جبکہ نجی کمپنی سیالکوٹ میں ہے جس کی جانب سے نوکری کی پیشکش کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں