پی ٹی آئی کا چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر پھر تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

معاملہ پر تمام پارلیمانی پارٹیوں سے سپیکر اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کرینگے ،ْوزیر اطلاعات

پیر 19 نومبر 2018 20:06

پی ٹی آئی کا چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر پھر تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کے یک طرفہ اعلان سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کو تمام پارلیمانی لیڈر سے مشاورت کر کے اس معاملے کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا ذمہ دیا ہے کیوں کہ ابھی تک کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کے سبب پارلیمانی امور متاثر ہورہے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسپیکر اسمبلی کو اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی کے بغیر ہی کمیٹیاں تشکیل دے دینی چاہیے تا کہ کسی کو پارلیمنٹ کو یرغمال بنانے کا موقع نہ دیا جاسکے۔انہوںنے کہاکہ اب یہ اسپیکر قومی اسمبلی پر منحصر ہے کہ وہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات اٹھاتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں