ایم ایل 1 کی اپ گریڈیشن سی پیک کی لائف لائن ہے، تیز رفتاری سے مکمل کیا جانا چاہئے ، شیخ رشید احمد

این آر اے اور پاکستان ریلوے کے درمیان فریم ورک ایگریمنٹ میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائیگی، این آر پاک ریلوے کو مناسب تعمیراتی اخراجات دے ،وفاقی وزیر ریلوے کی چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے وفد سے گفتگو

پیر 19 نومبر 2018 21:02

ایم ایل 1 کی اپ گریڈیشن سی پیک کی لائف لائن ہے، تیز رفتاری سے مکمل کیا جانا چاہئے ، شیخ رشید احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا دوست اور اہم ہمسایہ ملک ہے،ایم ایل 1 کی اپ گریڈیشن سی پیک کی لائف لائن ہے،اس لئے اس کی اپ گریڈیشن کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جانا چاہئے،چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن اور پاکستان ریلوے کے درمیان فریم ورک ایگریمنٹ میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائیگی، این آر پاک ریلوے کو مناسب تعمیراتی اخراجات دے ۔

وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بات پیر کو چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن (این آر ای) کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہی جس کی قیادت این آر اے کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر این لو شینگ کر رہے تھے۔ ملاقات میں چیئرمین مین ریلوے ، سی ای او، ڈی جی پلاننگ ، سیکرٹری ریلوے بورڈ اور ڈی جی آپریشنز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد نے کہا کے موجودہ حکومت سی پیک کی اہمیت سے آگاہ ہے اوریہ جانتی ہے کہ سی پیک میں ریلوے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

ملاقات میں طے پایا کہ دو دن میں ماہرین کی ٹیمیں مفصل گفتگو کر کے مسائل کا حل تیار کریں گی اور حتمی رپورٹ25 دسمبر 2018 کو تیار ہوگی۔ این آر اے کے وفد نے واضح کیا کہ ایم ایل 1 پاکستان کا ایک اہم انفراسٹرکچر ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے اس موقع پر کہا کہ حکومت ایم ایل 1 ور 2 میں خاص دلچسپی رکھتی ہے اور ایم ایل 3 بھی سی پیک کیلئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل 1 کی اپ گریڈیشن سی پیک کی لائف لائن ہے،اس لئے اس کی اپ گریڈیشن کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جانا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دوست اور اہم ہمسایہ ملک ہے، این آر اے اور پاکستان ریلوے باہمی تعاون کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این آر اے اور پاکستان ریلوے کے درمیان فریم ورک ایگریمنٹ میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ این آر پاک ریلوے کو مناسب تعمیراتی اخراجات دے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں