حضور نبی کریمؐ کے یوم ولادت کے موقع پر 2 روزہ عالمی رحمت اللعالمینؐ کانفرنس (کل) شروع ہو گی

سیرت کانفرنس میں سعودی عرب، مراکش، مصر، ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کے مندوبین شرکت کرینگے، حضور ؐ کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی جائیگی، افتتاحی اجلاس میں وزیر اعظم ، اختتامی سیشن میں صدر مملکت مہمان خصوصی ہونگے

پیر 19 نومبر 2018 21:02

حضور نبی کریمؐ کے یوم ولادت کے موقع پر 2 روزہ عالمی رحمت اللعالمینؐ کانفرنس (کل) شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) حضور نبی کریمؐ کے یوم ولادت کے موقع پر 2 روزہ عالمی رحمت اللعالمینؐ کانفرنس (کل) منگل کو شروع ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام ہونیوالی 2 روزہ سیرت کانفرنس کے مجموعی طور پر تین سیشن ہونگے۔ افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان ہونگے جبکہ (آج) شام کانفرنس کے دوسرے سیشن میں پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک سے آئے جید علمائے کرام حضور نبی پاکؐ کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے ۔

(جاری ہے)

21 نومبر کو سیرت کانفرنس کی اختتامی نشست میں میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرینگے اور قومی اور علاقائی زبانوں میں کتب سیرت، نعت اور مقالات سیرتؐ پر مقابلوں میں اول، دوئم اور سوئم آنے والوں کو انعامات دینگے ۔رواں سال ’’ختم نبوت اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں تعلیمات نبوی کی روشن میں‘‘ کے موضوع پرہونیوالی سیرت کانفرنس میں سعودی عرب، مراکش، مصر، ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کے مندوبین بھی شرکت کررہے ہیں ۔رحمتہ اللعالمین ؐکانفرنس میں ملک بھر سے تمام مکتبہ ہائے فکر کے علماء کرام، سفارتکاروں، سول سوسائٹی اور سیاسی اکابرین کو مدعو کیا گیاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں