وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزارت کے ماتحت اداروں کے ملازمین کی رکی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے سیکرٹری تعلیم سے حکمت عملی طلب کر لی

پیر 19 نومبر 2018 21:02

وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزارت کے ماتحت اداروں کے ملازمین کی رکی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے سیکرٹری تعلیم سے حکمت عملی طلب کر لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے وزارت کے ماتحت اداروں کے ملازمین کی رکی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے سیکرٹری تعلیم سے حکمت عملی طلب کر لی۔ پیر کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر تعلیم نے سیکرٹری تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فوری طریقہ کار اور حکمت عملی بنا کر دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیکرٹری تعلیم سے استفسار کیا کہ ان ملازمین کی تنخواہیں ہم کیسے ادا کر سکتے ہیں اور کتنے عرصہ میں ان ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن بنائی جا سکے۔ واضح رہے کہ وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے ماتحت اداروں، وفاقی نظامت تعلیمات، قومی کمیشن برائے انسانی ترقی اور بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے ملازمین کو گذشتہ 6 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگیاں نہیں کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں