عمران خان کی قائم کردہ ٹاسک فورس ناکام پہلی100 دنوں میں کارکردگی صفر

تعلیم،صحت،بلدیات اور حقیقت کے علاوہ سروس سٹرکچر میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم ہیں

پیر 19 نومبر 2018 23:11

عمران خان کی قائم کردہ ٹاسک فورس ناکام پہلی100 دنوں میں کارکردگی صفر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے مختلف شعبوں میں اصلاحات لانے کیلئے قائم کی گئی ایک درجن سے زائد ٹاسک فورس پہلے سو دنوں میں کوئی رپورٹ پیش نہ کرسکیں اور یہ ٹاسک فورس کی کارکردگی قابل رشک نہیں ہے،حکومت سنبھالتے ہی عمران خان نے مختلف شعبوں میں اصلاحاتی عمل تیز کرنے کے ٹاسک فورس قائم کردی تھی،ان میں اہم ٹاسک فورس سول سروس میں اصلاحات لانا ہے جس کی سربراہی سابق گورنر عشرت حسین کر رہے ہیں،اس کے علاوہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ شعبہ میں قائم کی گئی ٹاسک فورس کے کنونیئر جہانگیر ترین ہیں،نیب قوانین میں مرید بہتری لانے کیلئے بھی ٹاسک فورس قائم ہے،اس کے علاوہ آئی ٹی شعبہ میں اصلاحاتی پیکج لانے کے لئے ٹاسک فورس قائمہ کی گئی ہے،جس کے چیئرمین وفاقی وزیر آئی ٹی کو بتایا گیا ہے کہ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے بارے ایک ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جو اپنے مقاصد کے لئے کام نہیں کرسکی اور سفارش پیش نہیں کرسکتی،گورنمنٹ سٹرکچر میں اصلاحات اور سادگی اپنانے بارے بھی ٹاسک فورس قائم ہے لیکن اس ٹاسک فورس کے لئے کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے منی لانڈرنگ کے ذریعے لوٹی گئی دولت واپس لانے بارے ایک ٹاسک فورس قائم کر رکھی ہے،اس کے علاوہ پولیس،تعلیم،صحت،جوڈیشل سسٹم،بلدیاتی نظام،نوجوانوں کے لئے نوکریوں کی فراہمی بارے بھی ٹاسک فورس قائم ہیں لیکن حکومت کے پہلی100دنوں میں اس ٹاسک فورسز کی کارکردگی نہ ہونے کے مترادف ہے،جس سے حکومت کے اندر بھی مایوسی کی لہر پھیلی ہوئی ہے۔عمران خان نے ٹاسک فورس سے بڑے امیدیں وابستہ کی تھیں لیکن ان امیدوں پر ٹاسک فورس پورا نہیں اتر سکیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں